برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد) مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 319 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گزشتہ سال کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2024 تک درست قرار
فارمی انڈوں کی قیمت 3 روپے مزید اضافہ سے 362 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 10740 روپے میں فروخت ہوگی.