آٹا،چینی،گھی،آئل ،چاول مہنگے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غریب عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی ریلیف نہ مل سکا،اوپن مارکیٹ کے مقابلے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا،چینی،گھی،آئل ،چاول مہنگے ہو گئے۔
عام صارف کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کرنا بھی مشکل ہوگیا،یوٹیلیٹی سٹورز پر10کلوگرام آٹا 1420،چینی 155 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی،یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول کی قیمت325 سے 420 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیلٹی سٹور اور مارکیٹ میں درجہ اول کے گھی ،آئل کی قیمت صرف2 روپے کا فرق ہے،درجہ سوم اوپن مارکیٹ کے مقابلے یوٹیلٹی سٹوروں پر مہنگا فروخت ہونے لگا ۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول مہنگا ہو گیا