سال 2023: پاکستانیوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑدیے 

Dec 23, 2023 | 12:58:PM

(ویب ڈیسک) رواں برس 2023 میں پاکستانیوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ 

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں برس پاکستان میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ اس طرح نومبر میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  5 ماہ کے دوران پاکستانی کتنے ارب کی چائے پی چکے؟

اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

مزیدخبریں