عطاءاللہ تارڑ کا الیکشن لڑنے کا اعلان، کس حلقے سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد ،نیر عالم ) عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے جبکہ 24 دسمبر آخری تاریخ ہے ، ایسے میں صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی پی 35 وزیرآباد سے لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما نے پہلی بار اپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، لیگی رہنما نے بذریعہ کونسل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ،حلقہ پی پی 35 میں ن لیگ کی ٹکٹ کے پہلے ہی 10خواہشمند ہیں،لیگی رہنما عطا تارڑ کے اپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے سے باقی امیدواروں میں ٹکٹ کے حصول کیلئے بے چینی پیدا ہو چکی ہے ، وزیرآباد عطا تارڑ کا تعلق گکھڑ کے علاقہ پیر کوٹ سے ہے،حلقہ پی پی 35 گکھڑ ۔وزیرآباد اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ،ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن لاہور حنا پرویز بٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ،حنا پرویز بٹ نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،آمنہ امیرعبداللہ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے،نادیہ اصغر، نوشین فاطمہ اور ارم شفیق نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی کرن عمران ڈار نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے،قومی اسمبلی کی نشستوں پر زارافاطمہ، طاہرہ رشید، عظمی علی ،نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پر تاحال 152 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،اقلیتی نشستوں پر شہزاد سیموئیل اور احتشام گل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اقلیتی نشستوں پر تاحال مجموعی طور پر 97 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر تاحال 438 خواتین رہنماؤں نے کاغذات جمع کرائے ۔
یہ بھی پڑھیں : ظالم شوہر کا شادی کے فوری بعد بیوی پر تشدد، ویڈیو وائرل