(24نیوز)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہی کے ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش ہیں،ای سی جی ،ایکو اور خون کے ٹیسٹ رپورٹس درست ہیں،تھیلم سکن کے ٹیسٹ کے بعد مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں مگر چودھری پرویز الہی ٹیسٹ کروانے سے انکاری ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ،چودھری پرویز الہی کے ٹیسٹ کئے گئے، ہسپتال میں داخل یا ڈسچارج کرنے فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کوگزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا،پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔