حارث رؤف ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ، وجہ جان کر آپ کی ہنسی نکل جائے 

بغیر پیڈ کے بیٹنگ کیلئے آکر حارث رؤف نے حریف گیند باز کو بھی حیران کر دیا

Dec 23, 2023 | 16:12:PM
حارث رؤف ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ، وجہ جان کر آپ کی ہنسی نکل جائے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف اس وقت ٹویٹر پر ٹریند کر رہے ہیں ، لیکن وجہ ایسی ہے کہ جا ن کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف  ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ی کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا کی ذینت بننے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے  مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف اب ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں البتہ اس ٹرینڈ کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے ، سوشل میڈیا پر  حارث رؤف کی متعدد ویڈیو ز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف بغیر پیڈ کیے ہی گراؤنڈ میں بیٹنگ کیلئے آ گئے جس پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب شور کیا جبکہ مخالف ٹیم کے گیند باز بھی انہیں دیکھ کر مسکراتے رہے ۔ 

لیکن حارث رؤف نے ایسا کیوں کیایہ بات انتہائی دلچسپ ہے اور یہی وجہ ہے کہ  وہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں ، کہانی کچھ یوں ہے کہ  آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ  میں پاکستانی گیند باز میلبرن سٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور گزشتہ روز  میلبرن سٹارز اور سدنی تھنڈرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا ،بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے اس میچ میں انتہائی عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب سڈنی تھنڈرز کیخلاف میلبرن اسٹارز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ہوئے تھے لیکن ایک ہی اوور میں میلبرن اسٹارز کی یکے بعد دیگرے 3وکٹیں گر گئیں ۔ 

ایک بعد ایک مسلسل وکٹ گرنے سے گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف کو اتنا بھی وقت نہ مل سکا کہ وہ پیڈ اور ہیلمٹ ہی پہن سکیں ، ایسے میں وہ ٹائمڈ آؤٹ سے بچنے کے لیے بغیر پیڈ پہنے، گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لیے وکٹ پر پہنچ گئے،تاہم حارث رؤف خوش قسمت تھے کہ وہ جب بیٹنگ کے لیے آئے تو پہلی اننگز کی آخری گیند تھی اور انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہونا تھا جس کے باعث انہیں کسی گیند کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

 
 

حارث رؤف کی اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ ان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ، جس پر ان کے مداح خوب مزے مزے کے کمنٹس کر رہے ہیں ، ایک صارف نے ان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مذاحیہ انداز میں صارفین سے سوال بھی کر ڈالا کہ بتائیں اس میں کیا کمی ہے ؟

ایک صارف کی جانب سے پورے واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا گیا کہ حارث رؤف ٹیم روم میں پیڈ پہن رہے تھے لیکن اوپر نیچے وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم کا کھلاڑی بھاگ کر گیا اور  انہیں فورا آنے کو  کہا اور اس کھلاڑی کے پیچھے ہی حارث رؤف بھاگے چلے آئے ۔

واضح رہے کہ  حارث رؤف کے ایسا کرنے کے پیچھے آئی سی سی کا قانون ہے جس کے تحت اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران سری لنکا اور بنگلا دیش کے میچ میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کو  کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا تھا کیونکہ وہ مقررہ وقت پر وکٹ نہیں پہنچ سکے تھے۔