(24 نیوز) بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں خریداروں کے لئے اچھی خبر ، سونے کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔
اشیاء ضروریہ کی آسمان کو چوتی قیمتوں نے صارفین کی ناک میں دم کر رکھا ہے، روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلیں مہنگی، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی سے 1 لاکھ 88 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2072 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 2650 روپے پر ہی برقرار ہے۔