نواز شریف ، مریم نواز، عطاء اللہ تارڑ اور سائرہ بانو کے کاغذات نامزدگی جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد ، اویس کیانی)چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی میں لیگی رہنما عمر فاروق تجویز کنندہ جبکہ ہمایوں شوکت بٹ تائید کنندہ ہیں، زیشان ملک اور خواجہ عمران نذیر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کروائے جائیں گے، لیگی رہنما بلال یاسین سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغزات نامزدگی کل چوبیس دسمبر کو محکمہ آپباشی میں قائم کیمپ میں جمع کروائیں گے۔
لیگی رہنما عطاء تارڑ نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے لاہور کے 2 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ،
انہوں نے قومی اسمبلی کیلئے حلقہ این اے 119 اور این اے 117 منتخب کیا ہے ، واضح رہے کہ حلقہ این اے 119 سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان بھی کاغذات نامزدگی جمع کر اچکے ہیں ۔
جڑانوالہ سے لیگی رہنما طلال چودھری کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 96 سے انکے بھائی بلال چوہدری نےجمع کروا دیئے ہیں ،ملک نواب شیر وسیر نے بھی کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 96 سے ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے جمع کروا دیئے۔
دیگر جماعتوں کی بات کی جائے تو سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ،سابق رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے بھی صوبائی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،سمیع اللہ خان نے پی پی 145 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، یاد رہے کہ سمیع اللہ خان ن لیگ کی سیٹ پر پی پی 144 سے رکن اسمبلی رہے ہیں،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دئیے،عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی کرائے ہیں ۔
ٹنڈو آدم سے جی ڈی اے ترجمان محترمہ سائرہ بانو نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ،سائرہ بانو سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210 ٹنڈو آدم شہداد پور سے جی ڈی اے کی مشترکہ امیدوار ہونگی ،
کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر شاہدہ جاموڑو کے پاس جمع کروائے گئے ،سائرہ بانو اس حلقے میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا