سپریم کورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد

Dec 23, 2023 | 18:45:PM

(فرزانہ صدیق) سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کا معاملہ، عدالت عظمیٰ نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

بانی چیئرمین پاکستان  تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی توشہ خان کیس کے فیصلے کو معطل کر نے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کر دیا، بانی پی ٹی آئی کی اپیل اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس بھی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی الیکشن کالعدم، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کیلئے ایک اور پریشانی

سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ اپیل کیساتھ لف کیے گئے دستاویزات نا مکمل ہیں،  تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل 6 جنوری تک دائر کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں