ہندوستان میں الیکشن کی آمد, مودی سرکار کا ممکنہ فالس فلیگ آپریشن پروپیگنڈا بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) ہندوستان میں الیکشن کی آمد پر مودی سرکار کا پرانے معصوم قیدیوں کو نشانہ بنا کرممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
الیکشن میں کامیابی کے لئیے مودی سرکار پاکستان دشمنی میں پاگل ہو گئی، مودی سرکار کے اس فالس فلیگ آپریشن کی خبر راء کے زیرِ انتظام سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ڈھکے چھپے الفاظ میں دے دی ہے، مودی سرکار کے اس ممکنہ فالس فلیگ میں بھارتی فوج کی قید میں پرانے قیدیوں کو تشددُ کا نشانہ بنا کر انہیں دہشت گردی اور پاکستان سے در اندازی سے جوڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، رائیونڈ سے مریم نواز کیخلاف کون میدان میں اترے گا؟ اہم خبر آ گئی
ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی کشمیریوں پر کی جانے والی بربریت کو چھپانے کے لیے اِن قیدیوں کو دہشت گرد دیکھا کر فالس فلیگ آپریشن کی منظوری دے دی ہے جسکا چرچا سوشل میڈیا پر را سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی کروایا جا رہا ہے، بھارتی سیکورٹی فورسز ان معصوم قیدیوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر الزام ہمیشہ کی طرح پاکستان پر لگانے کا ڈرامہ بنا چکی ہے ، جو مودی کا پرانا حربہ ہے۔
مودی سرکار کے تیار شدہ اس منصوبہ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل میڈیا بلیک آؤٹ کر دیا ہے اور کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں
کشمیری حریت پسندوں کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے وار زون میں ہندوستانی قابض افواج کے جبر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی بربریت کے جواب میں 21 دسمبر کو حریت پسندوں نے سورنکوٹ میں بھارتی فوج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی قابض فوج کے 5 جوان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
جوابی کارروائی میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری کی معصوم عوام پر ظلم وبربریت کا دھاوا بول دیا، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریباً 80 سے زائد معصوم کشمیروں کو قید کر لیا اور تھرڈ ڈگری غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 معصوم اموات ہوئیں، حریت پسندوں کی بھارتی قابض فوج مخالف تحریک اور کاروائیوں سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ہندوستان نے الیکشن میں کامیابی کے لئے بالاکوٹ میں فالس فلیگ آپریشن اور پلوامہ ڈرامہ رچایا، 26 فروری 2019 کو ہندوستان کے جنگی طیارے بالاکوٹ پر حملہ آور ہوئے، فروری 2019 کو مودی سرکار کی جانب سے پلوامہ ڈرامہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی گئی، ستمبر 2023 کو راجوری سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت مودی کی اپنے ہی فوجیوں کے خون سے سیاست کھیلنے کی ناکام کوشش تھی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اور ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیاں چھپانے اور بین الاقوامی سطح پر سکھوں کے قتل کے معاملے پر ہزیمت اُٹھانے کا غصہ پاکستان پر نکالنا چاہتی ہے، اِن ہتھکنڈوں سے مودی کا ہندوستان پہلے ہی پوری دنیا میں بدنام اور رسوا ہو چُکا ہے۔