ان کو پتہ نہیں کہ میں کس کی بیوی اور کس کی بیٹی ہوں: اہلیہ پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد) پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے آر او آفس گجرات آمد، نامناسب رویے کے باعث میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔
گجرات میں صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ،مجھے یقین نہیں آرہا کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہوا ہے، ان کو پتہ نہیں کہ میں کس کی بیوی اور کس کی بیٹی ہوں، میں کاغذات لیکر بھانجے کے ساتھ اندر جا رہی تھی کہ مجھ سے کاغذات چھینے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست, سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیدیا
قیصرہ الہی نے مزید کہا کہ میں سوچ نہیں سکتی تھی مجھ سے کوئی اس طرح کاغذات چھین سکتا ہے، یہ لوگ مرد کہلانے کے لائق نہیں عورتوں سے کاغذ چھین رہے ہیں، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود میرے سمیت پرویز الٰہی اور مونس کے کاغذات نہیں وصول کیے جا رہے، یہ کون لوگ ہیں جو اتنے بزدل ہیں مجھے نہیں معلوم، چھینا جھپٹی کےبعد سوال پیدا نہیں ہوتا کہ کاغذات جمع کرانے اندر جاتی۔
انہوں نے اپنے خاندان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنے خاندان کی بات کرنے لگیں تو صبح ہو جائے گی بولتے بولتے، ہمارے ساتھ اتنی زیادتی ہوئی، شافع اور سالک میں اتنی شرم ہوتی تو گھر کی عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہوتا، سالک نے کس منہ سے بیان دیا کہ ہم دوبارہ اکٹھے ہوں گے؟