(عامر شہزاد) انتخابات میں نشست مختص کرنے کے مطالبے پر خواجہ سراء صوبیہ خان نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔
انتخابات میں خواجہ سرا کیلئے نشست پر مختص کرنے کا مطالبہ، خواجہ سراء صوبیہ خان نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی، بتول رفافت ایڈووکیٹ کی توسط سے درخواست جمع کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیدیا
عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خواجہ سراؤں کو ووٹ کا حق ہے تو الیکشن لڑنے کا کیوں نہیں، اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی ضروری ہے، اقلیتوں اور خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہیں، خواجہ سراؤں کو بھی اسمبلی میں نمائندگی نشستیں مختص کی جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ صوبیہ خان کی نامزدگی بھی خواجہ سرا کی مخصوص نشست کیلئے تصور کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمیشن، آر او پی کے 81 اور حکومت خیبر پختونخوا فریق ہیں۔
خیال رہے کہ صوبیہ خان نے پی کے 81 کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔