پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کا حلقہ این اے 129 لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے حلقہ این اے 129 لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر کےکاغذات نامزدگی جمع ہونے میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،
جسٹس علی باقر نجفی نے میاں محمد اظہر کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی آمد آمد، خواجہ سراء صوبیہ خان کا عدالت سے رجوع، آخر وجہ کیا بنی؟
پی ٹی آئی رہنما کے والد اور درخواست گزار میاں اظہر نے مؤقف اپنایا کہ میرا بیٹا حماد اظہر این اے 129 سے انتخاب میں حصہ لینا چاہتا ہے، پولیس اور ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی جمع ہونے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا جائزہ لے اور پولیس کو بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دے.