اداکارہ میرا کے گھر سے چوری ہونے والا سامان برآمد، ملزم کا قریبی ساتھی گرفتاری

Dec 23, 2023 | 23:01:PM

(وقاص احمد) اداکارہ میرا کے گھر چوری کا  معاملہ, ڈیفنس اے پولیس نے چوری ہونے والا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کر لی۔

پولیس نے اداکارہ میرا کے گھر سے چوری ہونے والے ایک کروڑ مالیت کے ڈائمنڈ سیٹ اور گھڑی کو حافظ آباد سے برآمد کر لیا، چند روز قبل میرا کا ڈرائیور قاسم گھر سے چوری کرکے فرار ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟

پولیس نے میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور اور حافظ آباد چھاپے مارے تھے ، پولیس نے ملزم قاسم کے قریبی ساتھی لاہور سے حراست میں لیا تھا.

مزیدخبریں