بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا 

Dec 23, 2024 | 09:21:AM
بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) سابق کپتان بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی تصاویر لگا کر بابر اعظم نے چیتا لکھا۔

 بابر اعظم نے قریبی دوست اوپنر امام الحق کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی،بابر اعظم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت کو پاکستان کے لیے بھرپور خوشی اور فخر قرار دیا۔

 پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز ہی بنا سکی۔

قومی ٹیم کے سنچورین صائم ایوب نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ  94 گیندوں پر 101رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

صائم ایوب کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز  قرار دیا گیا۔