عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

Dec 23, 2024 | 10:54:AM
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ مؤخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جنوری کو سنایا جائے گا۔

 احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیاگیا۔

 وکیل خالد چودھری نے کہاکہ ہم توقع کررہے ہیں آج ریفرنس کا فیصلہ آ جائے گا، جج نے کہاکہ فیصلہ آج تو نہیں آئے گا، آگے چھٹیاں ہیں پھر ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے،10منٹ تک کیس کی نئی تاریخ کا معلوم کر لیجیئے گا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 18دسمبر کو اڈیالہ جیل میں فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے 6جنوری فیصلے کی تاریخ مقرر کردی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ سنائیں گے۔
 
یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے،احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا۔