مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے: طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی سے ہاتھ بڑھاتی رہی ہے، مذاکرات کسی این آر او کے لیے نہیں پاکستان کے مسائل کے لیے ہوں گے،طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کی معافی کے لیے نہیں ہوں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیسے معافی مل سکتی ہے، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے معافی مانگیں گے تو وقت ضائع کریں گے،ان کا مزید کہنا ہے کہ دھونس اور دھمکی کو دماغ سے نکالیں اور سیاسی رویہ اختیار کریں۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے کے پی کے میں 13 سال مسلسل حکومت کے باوجود کچھ نہ کر سکے۔