گھریلو ملازمہ 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا لے کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس بی ہما نامی خاتون شہری ندیم ضیاء کے گھر میں کام کرتی تھی، وہ موقع پا کر گھرسے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئی۔
پولیس نے مالک مکان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔