ہم برائیڈل کیٹیورویک2024:سٹائل اور رنگ ریمپ پراترآئے
منیب بٹ،جگن کاظم،انمول بلوچ،اسامہ خان،میکال ذوالفقار،ماوراحسین،سعدقریشی اورحریم فاروق نے بھی ریمپ پر واک کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عروسی ملبوسات کے انداز میں بدلتے فیشن اوررُجحانات کے ساتھ تبدیلی اور جدت آئی ہے،رُت بدلنے کے ساتھ ہی فیشن شوزکاسلسلہ شروع ہوجاتا ہے جن میں معروف ماڈلزپہناوﺅں کی نمائش کرتی ہیں جن میں سال کے نئے عروسی ٹرینڈزپیش کئے جاتے ہیں۔
لاہورکے مقامی ہوٹل میں سجنے والاتین روزہ ہم برائیڈل کیٹیورویک 2024ءاپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا،رنگوں ،روشنیوں اورخوشبوﺅں سجے اس تین روزہ ہم برائیڈل کیٹیورویک میں عروسی ملبوسات کے ساتھ ساتھ برائیڈل میک اَپ اور ہیئراسٹائلنگ کے نئے انداز بھی پیش کئے گئے۔
ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے اورآخری روزمعروف ڈیزائنرز عمران راجپوت،فاطمہ اشعر،مسفرہ سعد،احسن مینزویئر،میہا،ایچ ایس وائے ،زگی مینزویئر،سوچاج اورفہدحسین کے ملبوسات پیش کئے گئے۔
میل اورفی میل ماڈلز کے علاوہ شوبز کے معروف ستاروں نے بھی بطور شوسٹاپرز ملبوسات پہن کر ریمپ پر انٹری دی جن میں منیب بٹ،جگن کاظم،شاز خان،فرحان طاہر،انمول بلوچ،اسامہ خان،میکال ذوالفقار،ماوراحسین،مہرین سید،سعدقریشی،حریم فاروق،منواسسٹرز اورآئمہ بیگ شامل تھیں۔
راک سٹارعلی ظفر اوران کے بھائی دانیال ظفرکی میوزک ویڈیوبھی اس موقع پر لانچ کی گئی جس میں علی ظفراوردانیال ظفرکی اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارمنس نے ماحول گرمادیا۔میوزک ویڈیوکی لانچنگ سے قبل علی ظفر کے گائیکی کے سفرپرایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔
آخری روز کے شوکاآغاز عمران راجپوت کی مینز کولیکشن کی نمائش سے ہواجس میں اداکارمنیب بٹ شوسٹاپر تھے۔شام کی دوسری ڈیزائنر فاطمہ اشعرتھیں جس میں اداکار شازخان ،جگن کاظم اورہالی ووڈ اداکارفرحان طاہربطورشوسٹاپر ریمپ پر آئے۔
دوسرے شوکاآغاز ایچ ایس وائے(حسن شہریاریاسین) کے ملبوسات کی نمائش سے ہوا جس میں عدنان ظفر المعروف کین ڈول اورمہرین سیدشوسٹاپرتھیں۔
سوچاج بائی مہک جنیدکی کولیکشن ”پس پردہ“ کے نام سے پیش کی گئی جس میں روایت کو خوب صورتی سے پیش کیاگیا۔ڈرامہ سیریل ”بسمل“ کی معصومہ حریم فاروق اورموسیٰ یعنی سعدقریشی ان کے شوسٹاپرزتھے۔
ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا فینالے فہدحسین کی عروسی کولیکشن کی نمائش سے ہوا جس میں نکاح نامہ کی اہمیت کواجاگرکیاگیا کہ شادی کے وقت اس کی اہم شقوں کونظراندازکرکے دلہن سے کئی حقوق چھین لیے جاتے ہیں۔
فہدحسین کے ملبوسات کی نمائش ڈرامائی اندازمیں کئی گئی،اس موقع پر منواسسٹرز اورآئمہ بیگ کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔حسین راجپوت کوبیسٹ میل ماڈل آف دی ایئر اور اقراءمحمود کوبیسٹ فی میل آف دی ایئرکاایوارڈ بھی دیاگیا.