(زاہدسرفراز)لیہ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانےخاتون کے پاؤں جلادیئے۔
کوٹ سلطان کے نشیبی علاقہ بیٹ گجی میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد جعلی پیر رفو چکر ہو گیا، خاتون کے چچا زاد بھائی اللہ وسایا کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، دعا کیلیےپیر کو بلایا، ،جعلی پیر نے دعا کےبجائے خاتون کے پاؤں جلا دئیے۔
جعلی پیر اعجاز حسین نے خاتون کو دیکھ کر بتایا کہ اس پر جنات کا سایہ ہے ، عمل کرنا ہوگااور خاتون کو جن نکالنےکے بہانے کمرہ بند کرکے انگاروں پر کھڑا کر دیا ،خاتون کی چیخ و پکار پر دروازہ کھولا توجعلی پیر فرارہوگیا، بعد ازاں خاتون کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون کے پاؤں کے تلوے مکمل جل چکےہیں، علاج جاری ہے ، پولیس کے مطابق جعلی پیر اعجاز حسین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ، جلد گرفتار کر لیں گے۔