عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی،پشاور ہائی کورٹ نے درج مقدمات میں عمر ایوب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے عمر ایوب کو 21 جنوری تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ عمر ایوب کی گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے۔