پنجاب میں پاور شیئرنگ: پی پی ، ن لیگ کا اجلاس کل

Dec 23, 2024 | 12:59:PM

(حسن علی)پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھروکا امکان،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر دونوں جماعتوں کی کو آرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل ہوگا، گورنر ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں  پیپلز پارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گےجبکہ پی پی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن ،سید علی حیدر گیلانی  بھی شریک ہونگے۔

مسلم لیگ ن کےاسحاق ڈار،اعظم نذیرتارڑ،راناثنااللہ،ملک احمدخان،مریم اورنگزیب نمائندگی کرینگے،ذرائع کے مطابق  اجلاس کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔ 

دوسری طرف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں آج شام  ملاقات ہوگی ،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور دونوں پارٹیوں میں پاؤر شیئرنگ پر بھی بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں