(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہونہار سکالر شپ پروگرام کے دوسرے فیز کے آغاز کیلئے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد پہنچیں جہاں انہوں نے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا،ہونہار سکالر شپ پروگرام کے فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح جب آ رہی تھی تو لاہور کا موسم خراب تھا، نوازشریف پریشان تھے کہ موسم خراب ہے ، میں نے کہا میرے بچے میرا انتظار کررہے ہیں، جن جن بچوں کو سکالر شپس ملیں ان کو بہت بہت مبارکبادہو، مجھے لگ رہا ہے میرے ملک کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم 30 ہزار سکالر شپس دے رہے ہیں، 60 فیصد سکالر شپس ہم لڑکیوں کو دے رہے ہیں، پوری کوشش ہے اگلےسال سکالر شپس کو 50 ہزار تک لے کر جاؤں،امیر کا بچہ بڑی یونیورسٹیز میں جاسکتا ہے تو محنتی بچے بھی ان ہی اداروں میں پڑھ سکتے ہیں، یہ آپ کا حق تھا جو میں نے دیا،ان کا کہنا تھا کہ آپ کا پیسہ آپکی تعلیم پر خرچ نہ ہوا تو اس پیسے کا کیا فائدہ، لوگ کہتے ہیں یہ کون سا مریم نواز کی جیب سے جارہا ہے، یہ پیسہ پہلی حکومتوں کے پاس بھی تھا تو میرے بچوں کے پاس کیوں نہیں پہنچا، آپ اپنی فیس کو چھوڑ کر اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور ہونا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے، کسی وزیراعظم کا بیٹا جب بڑے عہدے پر پہنچتا ہے تو اس کی وجہ صرف تعلیم ہے، بچو تعلیم حاصل کرو اور بڑے بڑے عہدوں پر پہنچو۔