خدیجہ شاہ کا مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں خدیشہ شاہ نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی مقدمات میں شامل کیا گیا، ایک سال جیل میں رہی پھر ضمانت منظور ہوئی، مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزید خفیہ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
اس میں استدعا کی گئی کہ عدالت گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو درخواست گزار اور اُسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔