(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات غلط ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی اچھی طرح صوبے کے معاملات سنبھال رہے ہیں،عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، نام نہاد یا فارم 47 جو بھی ہیں، مذاکرات ان سے ہی کرنے ہیں، فارم 47 حکومت کا رویہ دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کریں گے۔
اسے بھی پڑھیں:ڈی چوک احتجاج کیس: شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور
انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، اس دن مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اسی دن حکومت نے مجھے گرفتار کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی،