صارفین نے بھاری بجلی کے بل ادا کرنا چھوڑ دیئے، لیسکو کو اربوں روپے کا ریونیو شارٹ فال

Dec 23, 2024 | 14:22:PM
صارفین نے بھاری بجلی کے بل ادا کرنا چھوڑ دیئے، لیسکو کو اربوں روپے کا ریونیو شارٹ فال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لیسکو کے صارفین نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کرنا چھوڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا،صارفین کی عدم ادائیگیوں سے لیسکو کو اربوں روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا،بجلی کے بلز ادا نہ ہونے سے لیسکو کو 39 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

دستیاب دستاویزات کےمطابق لیسکو میں بجلی کے بلوں کی ریکوری 96 فیصد تک ریکارڈ کی گئی،سو فیصد ریکوری نہ ہونے سے گزشتہ مالی سال میں اربوں کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا تھا۔