(شاہد سپرا)لیسکو کے صارفین نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کرنا چھوڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا،صارفین کی عدم ادائیگیوں سے لیسکو کو اربوں روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا،بجلی کے بلز ادا نہ ہونے سے لیسکو کو 39 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔
دستیاب دستاویزات کےمطابق لیسکو میں بجلی کے بلوں کی ریکوری 96 فیصد تک ریکارڈ کی گئی،سو فیصد ریکوری نہ ہونے سے گزشتہ مالی سال میں اربوں کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا تھا۔