وطنِ عزیز میں سول مارشل لاء چل رہا ہے: صدر لاہور ہائیکورٹ بار   

Dec 23, 2024 | 14:36:PM
وطنِ عزیز میں سول مارشل لاء چل رہا ہے: صدر لاہور ہائیکورٹ بار   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ وطنِ عزیز میں سول مارشل لاء چل رہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اب آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 اسد منظور بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔

صدر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدلیہ کا وقار عوام کے سامنے بلند ہونا چاہیے، جوڈیشل کمیشن میں جسٹس مندوخیل کی رائے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جسٹس مندوخیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز آئینی ججز ہیں اور ہم جسٹس مندوخیل کی اس بات کی حمایت کرتے ہیں۔

اسد منظور بٹ نے کہا کہ ہم کسی قسم کی غیر آئینی یا غیر جمہوری بات یا قانون نہیں چلنے دیں گے، فل کورٹ کی ججمنٹ کو مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔