بہاولپور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی دم توڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بہاولپور میں نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات تھے، اس کے گردے بھی فیل ہو چکے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 9 دسمبر کو لڑکی کو وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی چھوڑ گئے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ
اس حوالے سے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر تشدد کیا گیا تھا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے پاؤں پر تیزاب بھی ڈالا گیا تھا۔