سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 73ہزار 400 روپے پر مستحکم

Dec 23, 2024 | 16:04:PM

(ایاز رانا)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2622 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی تولہ سونا 2لاکھ 73 ہزار 400 روپے پر  مستحکم رہا۔ 

اس کے علاوہ  10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر  جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

مزیدخبریں