ماحولیاتی تبدیلی آنیوالی نسلوں کیلئے بڑاخطرہ ہے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو چھینا نہیں جاسکتا،موسمیاتی تبدیلی کیلئے پاکستان تیار ہے نہ دنیاتیار ہے۔
سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آنیوالی نسلوں کیلئے بڑاخطرہ ہے،گلیشئر پگھلنے سے خطرناک سیلاب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،6 سات نہریں بنانے سے پہلے مستقبل کا سو چیں،
انہوں نے کہا کہ بجٹ بنانے والے 60 سال کی عمر کے لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کا نہیں سوچتے۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوؤں کے حوالے سے بڑا مذاق کوئی نہیں،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویدار اندرون سندھ آکر دیکھیں، ہم لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں کم قمیت پر بھی بجلی بنا سکتے ہیں ۔
انٹرنیٹ کی سست روی پر بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے ،ڈیجیٹیل بل آف رائٹس لیکر آئیں گے ۔