ملاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Dec 23, 2024 | 17:01:PM

(24نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے ملاکنڈ ڈویژن میں  4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 اور گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اطاعات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سوات شانگلہ اور بونیر سمیت کئی اضلاع میں زلزلہ آیا۔ 

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ زلزلے کا مرکز پاک افغان بارڈر اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ

مزیدخبریں