روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے باوجود انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری نہ ہو سکی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.42 روپے سے بڑھ کر 278.57 روپے پر بند ہوا،
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 279.59 روپے،یورو 53 پیسے اضافے سے 291.05 روپے،برطانوی پاؤنڈ 97 پیسے اضافے سے 351.44 روپے کا ہوگیا ۔اماراتی درہم 5 پیسے اضافے سے 76.10 روپے، سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 74.35 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے ویمنز چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا،پاکستان کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی