لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، کیسوں کے سماعت کے لئے ججوں کے روسٹر جاری کر دیے گئے۔
موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور اس کے علاقائی بینچز میں 25 دسمبر سے 8 جنوری تک تعطیلات ہوں گی, نوٹیفکیشن کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے عدالتی افسران اور ماتحت عدلیہ میں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے.
تاہم ڈیوٹی جج ضروری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے, سردیوں کی تعطیلات کے دوران 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک 15 سنگل بنچ اور 5 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کی جائے گی، جبکہ یکم جنوری سے 8 جنوری تک 7 سنگل بنچ اور 2 ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اغوابرائےتاوان کےمقدمےمیں ملوث سی ٹی ڈی کے11 اہلکاروں کی ضمانت مسترد