پریانکا کے گلے کی زینت 140 قیراط ہیروں کا مہنگا ترین ہار

Dec 23, 2024 | 18:26:PM

(ویب ڈیسک) پریانکا چوپڑا نے بلغاری کی 140ویں سالگرہ کی تقریب میں 40 ملین یورو مالیت والا 140 قیراط ہیروں کا نیکلس پہنا، جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً 1200 کروڑ ہے۔

اٹلی کی مشہور جیولری کمپنی "بلغاری" کی 140ویں سالگرہ کی تقریب اٹلی میں منعقد کی گئی، جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا، جو اب پریانکا جونس کے نام سے جانی جاتی ہیں نے خصوصی رومن کلیکشن کا حصہ  ہار پہنا، اس نیکلس میں سات بڑے ناشپاتی کی شکل کے ہیرے اور کئی چھوٹے چمکدار ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر فائرنگ کرنے پر گرفتار

پریانکا کا فیشن سینس ہمیشہ عالمی سطح پر تعریف اور توجہ کا مرکز رہا ہے، وہ نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی منفرد شخصیت اور اسٹائل کے لیے جانی جاتی ہیں ان کا یہ منفرد انداز ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور ہیروں کا یہ قیمتی ہار آج کل مسلسل زیربحث ہے۔

مزیدخبریں