وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات،سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو 

Dec 23, 2024 | 18:39:PM

(اویس کیانی)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نےایوان صدر میں اہم ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  نےایوان صدر صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔  

ذرائع کے مطابق صدر مملکت فریکچر کے بعد ایوان صدر آئے ہیں،وزیراعظم نے صدر مملکت کی  صحت بارے پوچھا،وزیرِ اعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت  کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں حکومت پی ٹی آئی بات چیت، حکومت پیپلز پارٹی تعلقات اور مدارس رجسٹریشن پر مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات پر مشاورت ہوئی جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی،صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نےملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قانونی امور پر تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی جمہوری نظام مذاکرات کے بغیر آگے نہیں چل سکتا: رانا ثناء اللہ

مزیدخبریں