پاکستانی اداکار نے دوران فلائٹ اپنی محبوبہ کو پروپوز کر دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رئیلٹی شو "تماشہ" کے پہلے سیزن کے فاتح اور شوبز کے معروف اداکارعمر عالم نے فلائٹ کے دوران اپنی ساتھی کو پروپوز کیا اور منگنی کی انگوٹھی بھی پہنادی، جس کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہاہے۔
اداکار نے اس خوشگوار لمحے کی ویڈیو خود بھی شیئر کی، جس میں وہ جہاز کے عملے اور مسافروں کے سامنے اپنی محبوبہ کو رومانٹک انداز میں پروپوز کرتے ہیں۔
ویڈیو میں عمر عالم اپنی محبوبہ سے کہتے ہیں کہ وہ شرمیلا شخص سمجھا جاتا ہے، لیکن وہ اس لمحے کو اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خاص بنانا چاہتے ہیں.
ان کی منگنی کی خبر پر ساتھی فنکاروں، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے، جن میں منال خان، ایمن خان، منشا پاشا، کنزہ ہاشمی اور ماہم عامر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ عمر عالم نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا اور انہیں ابتدائی شہرت ڈرامہ سیریل "شہنائی" سے ملی، جبکہ ان کے دیگر معروف ڈرامے "پہلی سی محبت"، "ٹیکسالی گیٹ"، "رقص بسمل"، "گرو" وغیرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 سال بیت گئے