کرم میں ایمرجنسی سے متعلق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظورحسین)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے صوبے کے2 اضلاع میں ایمرجنسی کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کےاجلاس میں کُرم کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دی گئی اور آج بعد از واقعہ ضلع کرم میں ریلیف ایمرجنسی کی باقاعدہ منظوری دے دی، کرم میں ہنگامی بنیادوں پر ہونے والی امدادی سرگرمیوں کو قانونی توثیق دے دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،ریلیف ایمرجنسی میں ادویات اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ریلیف ایمرجنسی میں ادویات فراہمی، خوراک، ائیر سروس کے ذریعے آمدورفت شامل ہے، کُرم میں صورتحال پُرامن ہونے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہینگی جبکہ کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مالی تعاون بھی جاری رہے گی۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ چند نجی میڈیا چینلز خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے کرم اور خیبر میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی