دنیا کی تاریخ میں پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل انوکھی پرواز

Dec 23, 2024 | 19:12:PM
دنیا کی تاریخ میں پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل انوکھی پرواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تاریخ میں پہلی بار ایران سے مکمل طور پر خواتین کے لیے مخصوص پرواز نے اڑان بھری، جس کی کمان خاتون پائلٹ شہرزاد شمس نے کی، اور یہ پرواز مشرقی ایران کے مقدس شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر اتری۔

ایرانی میڈیا کہ مطابق  22 دسمبر کو اتوار کے روز یہ منفرد پرواز تاریخ کا حصہ بنی، جس میں عملہ اور مسافر سمیت تمام افراد خواتین تھیں اس علامتی پرواز میں 110 خواتین مسافر شامل تھیں۔

جبکہ ایران کی ہوابازی کی صنعت میں حالیہ برسوں سے چند خواتین پائلٹس شامل ہوئی ہیں لیکن یہ بات غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2019 میں پائلٹ نشاط جہانداری اور شریک پائلٹ فوروز فیروزی اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں مسافر پرواز اڑانے والی پہلی خواتین تھیں۔

 ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق مکمل طور پر خواتین پر مشتمل یہ پرواز حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہ  کی ولادت کی سالگرہ کے موقع پر عمل میں آئی، تاہم پرواز کے روانگی کے مقام کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

 اس پرواز کو "ایران بانو" (ایران لیڈی) کے نام سے موسوم کیا گیا اور یہ مشہد کے ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، جو اہل تشیع برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں امام رضا علیہ السلام کا روضہ مبارک واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 67 لاکھ  زائرین کی آمد