قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی پاکستان کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی براستہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔
شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم ، طیب طاہر ، عثمان خان ، ابرار احمد ، عرفان خان اور محمد حسنین پاکستان روانہ ہوئے ، ون ڈے سکواڈ میں شرکت کرنےوالے باقی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سکواڈ کو جو ہانسبرگ میں جوائن کر لیا۔
ٹیسٹ سکواڈ جوائن کرنے والوں میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، کامران غلام اور عبداللہ شفیق شامل ہیں،قومی ٹیسٹ سکواڈ کل سنچورین میں پریکٹس کرے گا ،قومی ٹیسٹ سکواڈ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے پریکٹس شروع کرے گا ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر کو شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے ویمنز چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا,پاکستان کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی