راولاکوٹ: وین کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید مسعود گردیزی) ضلع پلندری سے راولپنڈی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
حادثہ شاہراہ غازی ملت پر سوا کراس کے نزدیک پیش آیا جب تراڑ کھل سے راولپنڈی جانے والا سوزوکی کیری موڑ کاٹتے ہوئے قلا بازیاں کھاتا ہواگہری کھائی میں جا گرا، گاڑی میں3 بچوں اور 2خواتین سمیت7 افراد سوار تھے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 خواتین سمیت4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بچے زخمی ہوئے ۔
مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ٹریفک انسپکٹر پلندری بھی عملے کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پلندری منتقل کر دیا گیا ، ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ معمولی بونداباندی کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا ۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: مکان میں گیس لیکیج دھماکہ، باپ اور چار بچے جھلس گئے