مولانا فضل الرحمان سے چودھری شجاعت کا رابطہ،مدرسہ  بل پر کردار کو سراہا

Dec 23, 2024 | 19:46:PM

(اویس کیانی)مولانا فضل الرحمان سے سینئر ساستدان چودھری شجاعت حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کیااور مدرسہ  بل پر سربراہ جے یو آئی کے کردار کو سراہا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی، چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ  بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہتے ہوئےافہام وتفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمٰن  نے  سازشی عناصر کو کامیاب  نہیں ہونے  دیا۔

چوہدری شجاعت حسین  کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی مدارس کے مسیلہ پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے ،مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات،سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو 

مزیدخبریں