فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
حال ہی میں ڈاکٹر زینب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فیروز خان کو باکسنگ کے دوستانہ میچ میں ہراتی نظر آئیں،ویڈیو میں موجود سب ٹائٹلز کے مطابق یہ میچ فکس تھا اور پہلے سے طے تھا کہ ڈاکٹر زینب ہی جیتیں گی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب نے کہا میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی یادیں اکٹھی کر رہی ہوں اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہی ہوں،تاہم، اس ویڈیو کے باوجود سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں تاہم یہ شادی 2022ء میں طلاق پر ختم ہوئی۔
اس کے بعد، فیروز خان نے جون 2024ء میں ڈاکٹر زینب فیروز سے دوسری شادی کی، جو کہ ایک ماہرِ نفسیات ہیں، لیکن ان کی دوسری شادی بھی مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سنی لیون نے ہزار روپے ماہانہ سرکاری خیرات لینی شروع کردی