(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ زیادہ سیانابننے کی ضرورت نہیں، حکومت کا پردہ اٹھ چکا ہے ،آپ ووٹ چور ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کاکہناتھا کہ شکست کھا گئے تو الیکشن کمیشن کا عملہ ہی اغوا کر لیا،یہ مطالبہ بھی اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے کوشش کی ہے، این اے75ڈسکہ کے امیدوار20پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست دے۔ہم شفافیت چاہتے ہیں اس لئے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کراناچاہتے ہیں۔