وزیر اعظم کے بھانجے کیلئے زبردستی زمین ایکوائر کرنے کا الزام درست نہیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

Feb 23, 2021 | 00:45:AM
وزیر اعظم کے بھانجے کیلئے زبردستی زمین ایکوائر کرنے کا الزام درست نہیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ سے متصل اراضی خریدنے کیلئے دباؤ کےخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔
ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے جواب میں کہاہے کہ نجی اراضی وزیر اعظم کے بھانجے کیلئے زبردستی ایکوائر کرنے کا الزام درست نہیں، درخواست گزاروں کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لئے معمول کے مطابق مطلع کیا گیا مگر انہوں نے معاملے کو سکینڈلائز کر دیا، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تعمیراتی کام سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر شروع کرنے پر رکوایا گیا ،بنی گالہ کا یہ علاقہ زون فور میں آتا ہے جہاں تعمیراتی کام کے آغاز سے قبل نقشے اور بلڈنگ لے آؤٹ پلان کی پیشگی منظوری لینی پڑتی ہے۔
حمزہ شفقات کاکہناتھا کہ درخواست گزاروں نے قانونی تقاضے پورے کئے گئے غیر قانونی طور پر تعمیراتی کام شروع کیا،درخواست گزاروں کو کام شروع کرنے سے پہلے سی ڈی اے حکام سے کنسٹرکشن پلان کی منظوری لینی چاہئے تھی، کبھی بھی خود یا اسسٹنٹ کمشنر رورل نے درخواست گزاروں سے ملاقات نہیں کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بے بنیاد الزامات پر درخواست گزاروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کا حق رکھتا ہوں، 
واضح رہے کہ عظمت اللہ اور محمد عمر گوندل نامی شہریوں نے وزیراعظم کے بھانجے شہروز عظیم خان کی خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: