(24نیوز)انوسویا بھردواج بھارتی ٹی وی چینل کی ایک ہاٹ اینکر ہے جو نہ صرف اپنے الفاظوں سے بلکہ خوبصورتی سے بھی ناظرین کو تفریح مہیا کرتی ہے- انوسویا تیلگو ٹی وی شو میں کچھ گلیمرس اینکرز میں سے ایک ہے- انوسویا اینکر کا کام کرنے کے علاوہ فلموں میں ایکٹینگ کرتے ہوئے دیکھی گئی ہیں-
میڈیا رپورٹس کےمطابق انوسویا بھردواج کو تیلگو فلم ’’چنم‘‘ اور ’’رنگستھالم‘‘ سے اچھی پہچان ملی- اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ انوسویا کو نہ صرف تیلگو میں بلکہ دیگر زبانوں میں بھی اچھے آفر مل رہے ہیں- انوسویا کو ملیالم فلم میں بھی آفر ہوئی ہے- انوسویا کو ملیالم سپر سٹار مموٹی کے ساتھ فلم ’’بھیشم پروم ‘‘میں اہم رول کے لئے منتخب کیا گیا ہے-اداکارہ نوسویا اپریل میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی-