(24 نیوز) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائیزیوں سے کہا کہ وہ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا آئی پی ایل میں کسی بھی طرح کے اشتہارات میں استعمال نہ کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کرکٹ آسٹریلیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ٹیم کی تصویر صرف متعلقہ آئی پی ایل فرنچائزز کے اسپانسرز کی جانب سے پرنٹ میڈیا میں استعمال کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 14 میں آسٹریلیا کے 19 کھلاڑی میدان میں کھیلنے کیلئےاتریں گے جس میں آسٹریلیا کے سبھی بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔