فیصل آبادسے جعلی جج گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل آبادمیں پولیس کی کارروائی، ایڈیشنل سیشن جج بن کر رشتے داروں کو دکانوں کا قبضے دلوانے کا حکم دینے والاجعلساز ملزم گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص نے تھانہ گڑھ کے سب انسپکڑ اختر عباس کو ایڈیشنل سیشن جج شہریار بن کر فون کیا اور چند دکانوں کا قبضہ اپنے رشتے داروں کو دلوانے کےلئے کہا ۔پولیس نے جب موبائل سم کی تصدیق کی تو انکشاف ہوا کہ سم کسی اقبال نامی شخص کے نام پر ہے جس پر پولیس نے اقبال نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔دوران تفتیش ملزم نے جعلی ایڈیشنل سیشن جج بن کر پولیس اہلکار کو فون کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔