بھارتی سپنر اشون کو تیزی سے 400 ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے کا موقع

Feb 23, 2021 | 10:31:AM

(24 نیوز)بھارت کے  آف سپنر روی چندرن اشون کو اپنے ملک کی طرف سے سب سے تیزی سے 400 ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے کا موقع۔ وہ اس سنگ میل سے صرف 6 وکٹ دور ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی اور ساؤتھ افریقہ کے ڈیل سٹین کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف جب تیسرا ٹیسٹ کھیلنے اترے گی تو اس مقابلے میں سبھی کی نظریں آف اسپنر روی چندرن اشون پر مرکوز ہوں گی۔ اشون کے پاس بھارت کی طرف سے سب سے تیزی سے 400 ٹیسٹ وکٹ پورے کرنے کا موقع ہے۔اشون نے اب تک 76 ٹسٹ میں 394 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اگر وہ تیسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹ اور حاصل کرلیتے ہیں تو سب سے تیزی سے 400 وکٹ حاصل کرنیوالےتیسرے بالرہوں گے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انیل کمبلے کے نام ہے جنہوں نے 85 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ 
 واضح رہےکہ سب سے تیزی سے 400 وکٹ پورے کرنے کاعالمی ریکارڈ مرلی دھرن کے نام ہے، جنہوں نے 72 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔  رچرڈ ہیڈلی اور ڈیل اسٹین نے 80-80 ٹیسٹ میچوں میں 400 وکٹ حاصل کئے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانیوالے تیسرے ٹیسٹ میں اشون اگر 6 وکٹ لیتے ہیں تو وہ سب سے تیزی سے 400 وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آسکتے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں