میانمار فوجی بغاوت:امریکا نے مزید2جرنیلوں پرپابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)میانمار میں ہونیوالی فوجی بغاوت کے خلاف عالمی سطح پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور امریکا نے میانمار فوج کے مزید 2جرنیلوں پرپابندیاں عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہےکہ میانمار میں عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔قبل ازیں یورپی یونین بھی اس حوالے سے میانمارکے فوجی سربراہوں پرپابندیوں کی منظوری دے چکی ہے۔
یاد رہے کہ میانمار میں فوج نےجمہوری حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پرقبضہ کیا تھا جس کے بعد آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنما گرفتار ہیں جبکہ ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔رواں ہفتے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج پر سیکیورٹی فو رسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئےتھے۔